راولپنڈی: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کے ریپ کیس کی سماعت میں عدالت نے گرفتار ملزم عبد الوہاب کے مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔
ملزم نے کمرہ عدالت میں الزام سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی 7 ماہ کی حاملہ ہے اور وہ صرف 4 ماہ قبل ملازم ہوا تھا، لہٰذا اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت نے دونوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تاکہ کیس کی شفاف تحقیقات ممکن ہو سکیں۔ عدالت نے ہدایت دی کہ 27 جنوری کو ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کی جائے۔سول جج عادل سرور سیال نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کی اور ملزم عبد الوہاب کو سخت سیکیورٹی کے تحت تھانے سے عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی مزید تحقیقات کے لیے پولیس کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔