پشاور میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پشاور میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پشاور: پاک فوج کے زیرِ اہتمام نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ خیبرپختونخوا میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

یہ ورکشاپ 11 سے 22 جنوری 2026 تک جاری رہی، جس میں عمائدین، اکیڈیمیا، میڈیا، سیاسی قائدین، نوجوانوں اور سول سوسائٹی سمیت مختلف طبقات نے حصہ لیا۔ورکشاپ میں 80 فیصد شرکاء کا تعلق خیبرپختونخوا، خاص طور پر ضم شدہ اضلاع سے تھا جبکہ باقی 20 فیصد ملک کے دیگر حصوں سے شامل ہوئے۔ مجموعی طور پر 91 شرکاء اور پشاور کی جامعات کے 150 اسکالرز نے اس قومی سطح کے پروگرام میں شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران شرکاء کے لیے وزیر اعظم پاکستان اور دیگر ریاستی عہدیداران کے ساتھ خصوصی سیشنز منعقد کیے گئے۔ اختتامی سیشن میں کور کمانڈر پشاور نے شرکاء سے قومی سلامتی، گمراہ کن پروپیگنڈا اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔اختتامی تقریب میں شرکاء کو اسناد بھی دی گئیں اور یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور افواجِ پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔