ساہیوال (خصوصی رپورٹ) کمشنرایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل نمبر 4،5،6،7،8،10،11 اور 12کو مویشیوں کیلئے ممنوعہ زون قرار دیدیا۔ ان علاقوں میں مویشیوں بھینسیں، گائیں ، بیل اور دیگر جانور رکھنے ، باندھنے یا بٹھانے کی سختی سے ممانعت ہوگی۔ممنوعہ زون میں مویشیوں کی موجودگی کی صورت میں انہیں ضبط کر کے میونسپل کارپوریشن کے مویشی باڑے میں منتقل کر دیا جائے گا جبکہ مالکان پر جرمانہ کیا جائے گا۔