2025:ایل پی جی ، آئل بارے ممنوعہ سرگرمیوں پر 2 لاکھ کے جرمانے،متعدد افراد گرفتار

بوریوالا (خصوصی رپورٹ)سول ڈیفنس وہاڑی نے سال 2025 میں درجنوں کارروائیوں کے دوران ایل پی جی گیس اور آئل کے حوالے سے ممنوعہ سرگرمیوں پر 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے اور متعدد افراد کو گرفتار کروایا۔ ایک محتاط گیس رپورٹ کے مطابق ضلع وہاڑی میں 320 کارروائیاں کی گئیں اور ان سرگرمیوں میں ملوث 129 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے 129 یونٹس کو سیل کرتے ہوئے 51 گیس یونٹ ضبط بھی کیے گئے اور ہزاروں روپے جرمانہ کرتے ہوئے بھی قانون شکنی کے مرتکب افراد کی سرکوبی کا عمل جاری رکھا گیا۔ اسی طرح سول ڈیفنس آفیسر ریحان وڑائچ کی جانب سے 416 آئل یونٹس کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں 60 افراد پر مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 158 یونٹ سیل کر دیے گئے۔ سول ڈیفنس کی کارروائیوں کے دوران 88 آئل یونٹس ضبط بھی کیے گئے۔ 60 افراد گرفتار کیے گئے اور 1 لاکھ 64 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔