وزیرخارجہ محمد حسن نے خود جرم کی پاداش میں جرمانہ ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا: وزیرصحت
کوالا لمپور(آئی این پی )ملائیشیا کے وزیرخارجہ محمد حسن کو ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی کا شوق مہنگا پڑ گیا۔ملائیشیا کے وزیرصحت ذوالکفل احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ ریاست نگاری سمیان میں ایک سڑک کنارے ریسٹورنٹ میں بیٹھے وزیرخارجہ محمد حسن کی سگریٹ پیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس علاقے میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ وزیرخارجہ پر ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی پرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزیرخارجہ کے دفتر کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ وزیرخارجہ نے جرم کرنے کی پاداش میں خود جرمانہ عائد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا