لاہور( کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 17 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زخمی کانسٹیبل تصور عباس کو طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ زخمی ڈرائیور کانسٹیبل بابر حسین کو 5 لاکھ روپے جبکہ زخمی اے ایس آئی عبدالجبار کو 3 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔