زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی

 لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 26 لاکھ روپے کی رقم جاری کردی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل بو محمد قادری کو میڈیکل اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل محمد توقیر کو طبی اخراجات کیلئے7 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔زخمی کارپورل غضنفر عباس کو میڈیکل اخراجات کیلئے 3 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی ریٹائرڈ سب انسپکٹر سعئی محمد کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔