پنجاب اسمبلی کے 40ویں اجلاس کا باضابطہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں قانون سازی کے امور اور اہم عوامی مسائل زیر بحث آئیں گے۔
اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جس میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے ارکان اسمبلی کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔اراکین اسمبلی مختلف عوامی مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کریں گے، جبکہ ایوان میں 5 تحریک التواء کار پر بحث متوقع ہے۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم بلز پیش کیے جائیں گے، جن میں پنجاب لیگل ایڈ آرڈیننس 2026، صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی ترمیمی بل 2026، دی رجسٹریشن بل 2026 اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز بل 2026 شامل ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی عمومی بحث کا آغاز کیا جائے گا، جس میں ارکان اپنی آراء اور سفارشات پیش کریں گے۔