لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس نے گھر میں لاکھوں روپے مالیت کی نقب زنی کرنے والے اور فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق شاہد محمود کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نقب زنی کے دوران ملزمان نے گھر سے پرائز بانڈ، 2 موبائل فونز، زیورات اور نقدی چرائی تھی اور فرار ہو گئے تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں سکیورٹی کے شعبے میں اعتماد بحال ہوا ہے اور مزید مقدمات میں تفتیش کا عمل جاری ہے۔