فرانس کے میوزیم میں نقب زنی، رینوائر کی 9 ملین یورو مالیت کی دو اہم پینٹنگز چوروں کے قبضے میں

فرانس کے میوزیم میں نقب زنی، رینوائر کی 9 ملین یورو مالیت کی دو اہم پینٹنگز چوروں کے قبضے میں

فرانس کے جنوبی شہر کانیے-سور-میر میں واقع رینوائر میوزیم میں نقب زنی کے دوران مشہور فرانسیسی مصور پئیر آگست رینوائر کی دو پینٹنگز چوری ہوگئیں، جبکہ چوروں نے دو دیگر فن پارے میوزیم کے باغ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

میئر کے مطابق، چور اچھی طرح تیاری کے ساتھ میوزیم میں داخل ہوئے اور دھاتی آری کی مدد سے پینٹنگز کے فریموں کو مضبوط رکھنے والے حصے کاٹا۔ پولیس اور میوزیم کے سائرن بجنے پر، انہوں نے جلدی میں چار فن پارے اٹھائے، مگر ان میں سے دو باغ میں چھوڑ گئے۔چوری ہونے والی پینٹنگز میں ’’میڈم کولونا رومانو‘‘ اور ’’کنویں کے قریب کھڑی ایک خاتون کی تصویر ‘‘ژون فام او پی‘‘ شامل ہیں۔ حکام کے مطابق، چوری شدہ فن پاروں کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ملین یورو ہے۔باغ سے ملنے والی دو پینٹنگز میں رینوائر کے بیٹے کلاڈ کی تصویر ’’کوکو لیزاں‘‘ اور ’’میڈم پشون‘‘ شامل ہیں۔پولیس نے دونوں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ یہ واقعہ فرانس میں حالیہ عرصے کے دوران عجائب گھروں میں ہونے والی فن پاروں کی چوری کے واقعات کی ایک نئی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔