کراچی کی تاریخ کی بڑی نقب زنی واردات حل، 31 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا برآمد

کراچی کی تاریخ کی بڑی نقب زنی واردات حل، 31 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا برآمد

کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پرنس جیولرز پر ہونے والی بڑی نقب زنی واردات کو 48 گھنٹوں میں حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 پولیس کے مطابق واردات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 31 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 7064 گرام سونا، چاندی اور دیگر مسروقہ زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ ے مطابق ماسٹر مائنڈ عرفان سمیت 6 رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا، جبکہ خفیہ ٹھکانے سے زیورات بھی برآمد ہوئے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے دیوار کاٹ کر سیف تک رسائی حاصل کی اور سونا، چاندی اور ڈائمنڈ چرا لیے۔ تکنیکی تفتیش کے دوران دکان کے ملازم عامر کے ملوث ہونے کا بھی پتا چلا، جس نے چابی کی نقل تیار کر کے اور دیوار کی مارکنگ کر کے سہولت کاری کی۔ عامر گزشتہ 15 برس سے دکان پر ملازم تھا۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا گلینڈر، اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔