غیر قانونی ڈور کی فروخت پر سختی اور حفاظتی اقدامات لازمی قرار دے دی گئی
لاہور(زیڈ این این) بسنت کے تہوار کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور شہر کے مختلف مقامات پر ڈور پینے کے اڈے فعال کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ایک روز میں تقریباً ایک ہزار ڈور تیار کی جائیں گی۔ راوی دریا، کوٹ لکھپت، گلشن راوی، داروغہ، شاہدرہ، بند روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، چونگی امر سدھو اور واہگہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی اڈے فعال ہیں۔ڈور کی تیاری میں نشاستہ اور پاؤڈر کا استعمال جاری ہے جبکہ موٹائی نو پلائی رکھی گئی ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ دھاتی کیمیکل کا استعمال کسی صورت نہیں ہو سکتا۔ بسنت ایونٹ کی شفافیت کے لیے بسنت پورٹل اور ای بز ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اب تک 12 ایسوسی ایشنز اور 683 پتنگ ساز مینوفیکچرز نے پورٹل پر رجسٹریشن مکمل کی، جبکہ 1088 پتنگ و ڈور کے سیلرز اور 218 تاجروں کی رجسٹریشن بھی مکمل ہو گئی ہے