دریائے راوی سمیت کوٹ لکھپت، گلشن راوی، داروغہ والا، شاہدرہ بند روڈ پرڈور کو شیشہ پائوڈر کا مانجھا لگنے لگا
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں بسنت کا معاملہ ،لاہور کے 20مقامات پر ڈور پینا کے اڈوں پر مانجا لگنے لگا ،کیمیکل مانجھے پر پابندی ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے راوی سمیت کوٹ لکھپت، گلشن راوی، داروغہ والا، شاہدرہ بند روڈ ،ٹھوکر نیگ ،چونگی امر سدھواور واہگہ سمیت دیگر مقامات پر ڈور پینا کے اڈے فعال کر دیئے گئے، ڈور کو شیشہ پائوڈر کا مانجھا لگنے لگا ،حکومت پنجاب نے کیمیکل مانجھے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ،اس حوالے سے ڈور پینا کے مینوفیکچر محمد آصف نے بتایا کہ ڈور پر سادہ مانجھا لگایا جا رہا ہے، اڈوں پر ڈور کی موٹائی نو پلائی رکھی جا رہی ہے ،دو پیس کا پینا مارکیٹ میں چار سے پانچ ہزارروپے کا فروخت کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز ٹوانہ کا کہنا ہے کہ بسنت کو مکمل محفوظ طور پر منائیں گے، 18 سال بعد بسنت کی بحالی شہریوں کے لیے بہترین تفریح ثابت ہوگی۔