امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا نوشہرہ کا دورہ

    نوشہرہ (یواین پی)امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کا دورہ کر کے وہاں امریکی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کرچکی ہیں، امریکی کمپنیاں 1 لاکھ 20 ہزار پاکستانیوں کو براہ راست روزگار دے رہی ہیں۔امریکی سفارتخانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بالواسطہ طور پر 10 لاکھ سے زائد پاکستانی امریکی سرمایہ کاری سے مستفید ہو رہے ہیں