پاکستان کو اپنا گھر سمجھتی ہوں‘طلباء امریکہ میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں:ناظم الامور نیٹلی بیکر

 پاکستانی کلچرمیرے دل کے بہت قریب ہے،   شمالی علاقہ جات بہت حسین ہیں‘ان کا دورہ کرنا چاہتی ہوں:نجی ٹی وی کو انٹرویو
اسلا م آباد(آئی این پی )امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے  کہا  ہے کہ پاکستان میں فل برائٹ اسکالر شپ پروگرام موجود ہے ،یہ پروگرام  عوام سے عوام کے تعلقات پرمبنی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پروگرامز کے تحت اسکالرز ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباکیلئے امریکی اسکالرشپس پروگرامز اہم ہیں، پاکستانی طلبا امریکا میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔امریکی ناظم الامور کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا کی تعلیمی میدان میں معاونت کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستانی طلبا کیلئے اسکالرشپس پروگرام شروع کیے ہیں۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستانی کلچرمیرے دل کے بہت قریب ہے، پاکستان کے شمالی علاقہ جات بہت حسین ہیں، میں ہنزہ فیری میڈوز سمیت خوبصورت مقامات کا دورہ کرنا چاہتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوں، پاکستان کو اپنا گھرسمجھتی ہوں، ہنزہ سمیت شمالی علاقوں کا دورہ کرنے کی خواہاں ہوں، پاکستانی نوجوان نسل میں پوٹینشل موجود ہے