سفارتی کوششیں خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی:اسحاق ڈار
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان، امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ? خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔اسحاق ڈار نے سنگاپور کے ذریعے پاکستانی اور ایرانی بحری کارکنوں کی وطن واپسی میں امریکی تعاون کو بھی سراہا اور اس سلسلے میں جاری معاونت پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی