امریکی صدر نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کردیا

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ٹرمپ نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کردیا۔ وائٹ ہائوس کے بیان کے  مطابق امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کیاہے جس کے بعد نیٹلی بیکر کی نامزدگی منظوری کے لیے سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے اور سینیٹ کی منظوری کے بعد وہ سفیر مقرر ہوجائیں گی۔