پاکستان کی ٹریلین ڈالر معیشت کا حصول اجتماعی اور تیز رفتاری سے ممکن ہے، قیصر احمد شیخ

 ہنر مند افرادی قوت اور پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ ہی پائیدار ترقی اور مسابقت کی بنیاد ہے
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹریلین ڈالر معیشت کا حصول اجتماعی  اور تیز رفتاری سے ممکن ہے، اور اس کے لیے پالیسی، سرمایہ، صنعت اور اداروں کا ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے اے سی سی اے کے زیر اہتمام آٹھویں پاکستان لیڈرشپ کنورسیشن میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے کے لیے اہم خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹریلین ڈالر معیشت کا حصول اجتماعی اور تیز رفتاری سے ممکن ہے، اور اس کے لیے پالیسی، سرمایہ، صنعت اور اداروں کا ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔وزیر نے چین کے ترقیاتی سفر کو بطور ماڈل پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برآمدات پر مبنی معاشی ماڈل اپنا کر چین کی طرح ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری پر توجہ دے سکتا ہے