لاہور(آئی این پی) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے ملزم امیر فتح کی عبوری درخواست ضمانت منظورکرلی۔عدالت نے امیر فتح کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔جسٹس محمد امجد رفیق نے ملزم امیر فتح کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے ملزم امیر فتح عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کی جانب سے عابد ساقی ایڈوکیٹ نے دلائل دئیے،پراسیکیوشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا محمد عمران انجم پیش ہوئے اوراچھرہ پولیس کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا۔