امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت 29 ستمبر تک منظور

لاہور (زیڈ این این) امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ لاہور کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے کی۔ سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم نے مؤقف اپنایا کہ دستاویزات وصول کیے بغیر ہی گوگی بٹ کے خلاف رائے دی گئی۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع کر دی۔ ضمانت میں توسیع کے بعد گوگی بٹ عدالت سے واپس روانہ ہوگئے۔