فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن روڈ پر25سالہ عدنان زخمی ہوا‘ہسپتال داخل‘ڈی آئی جی کا فوری نوٹس
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں خونی ڈور سے 25سالہ عدنان زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن روڈ پر ڈور پھرنے سے 25سالہ عدنان زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشن نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داران کے خلاف فوری قانونی کاروائی کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے بتایا وقوعہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔لٹکتی ڈور اور تاروں کو ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے