نواں کوٹ : گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر مقدمہ درج

21 سالہ یوسف گلے میں دھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوا۔ایف آئی آر متن 
لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پرپولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیامقدمہ اے ایس آئی محسن ارشاد کی مدعیت میں تھانہ نواں کوٹ میں درج کیا گیاہے۔ایف آئی آرکے متن کے مطابق21 سالہ یوسف گلے میں دھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوا،پولیس کو جب اطلاع ملی تو ہسپتال میں یوسف جاں بحق ہو چکا تھامقدمہ 322 کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہیمزنگ کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گلے پر ڈور پھر گئی،اسیزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم راستے میں دم توڑ گیا۔