ایران کیخلاف مزید کارروائی نہیں ہوگی جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے: ٹرمپ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری پروگرام کے حصول سے متعلق ایک بار پھر متنبہ کردیا۔امریکی میڈیا سی این بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری سرگرمیاں بند کرنا ہوں گی، انہوں نے خبردار کیا کہ جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں امریکا کی کارروائی نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک دیا، اگر امریکا نے ایران کے ایٹمی نظام کو نشانہ نہ بنایا ہوتا تو ایران دو ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا‘انہوں نے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ایران کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔