ماسکو(آئی این پی ) روس کی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدیدوف نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر بیان جاری کرتے ہوئے روس کی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا البتہ کچھ معمولی نقصانات ہوئے ہیں۔