ایران کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے، امریکی صدر کاکرپشن کیس میں اسرائیلی وزیراعظم کو معافی دینے کا مطالبہ
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو اسے انتہائی تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر حالات بہت خراب ہوسکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ ایران کے لیے صورتحال نہایت سنگین اور بہت تکلیف دہ ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران ایران کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپشن کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ کردیا