تنقید بلاجواز، عالمی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں قیمتوں کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ ) وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل 120 ڈالر تک گیا تو معیشت برداشت نہیں کر پائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہونے والی تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں قیمتوں کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تو ہماری معیشت اسے برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی