پنجاب حکومت کا دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کیلئے صوبائی اداروں کے ساتھ مشترکہ ایکشن پر اتفاق

لاہور (آئی این پی)پنجاب حکومت نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور جرائم کے خاتمے کیلئے تمام صوبائی اداروں کے ساتھ مشترکہ ایکشن پر اتفاق کرلیا۔صوبائی نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس محکمہ داخلہ میں ہوا، صوبائی نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلہ کئے گئے، صوبائی حکومت نے کانٹر ٹیررازم اور ہارڈ دی سٹیٹ پالیسی کے تحت ری وائزڈ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔اجلاس میں پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور حساس اداروں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید موثر  بنانے کی ہدایت کی گئی