پنجاب ، اٹالین پولیس میں جرائم کے خاتمے پر اتفاق

 ڈاکٹر عثمان انور سے انٹرنیشنل پولیس کو آپریشن اٹلی کے سربراہ کی ملاقات 
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انٹرنیشنل پولیس کو آپریشن اٹلی کے سربراہ میجر جنرل لوئیگی لینڈولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دہشت گردی، منشیات اور ہیومن سمگلنگ کی روک تھام کے لئے دونوں ممالک کی پولیس کے درمیان انفارمیشن شیئرنگ اور تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اٹالین اور پنجاب پولیس کے مابین کریمنلز انفارمیشن شیئرنگ، پولیس و ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں تجربات کے تبادلے اور ٹریننگ کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے استفادے پر بھی اتفاق کیا گیا۔