بھارت نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا بھی ایکس اکائونٹ بلاک کر دیا

 اسلام آباد(آئی این پی ) بھارت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی ایکس اکائونٹ بلاک کر دیا۔بھارت نے پہلگا فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد اب آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ حقیقت بھارتی عوام کے سامنے نہ آسکے۔دیگر سیاسی رہنمائوں کے اکائونٹس بلاک کرنے کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کے بھی ایکس اکائونٹس بلاک کر دیئے گئے۔