اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکائونٹ بند کرنے کا کیس آج سماعت کے لئے مقررکردیا۔ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر شہری غلام مرتضی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالت نے گزشتہ سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا تھا اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے، دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں۔