پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب وی لاگ میں بیٹے کی شادی کے بعد گھر میں رونق بڑھنے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔
وی لاگ میں اسماء عباس نے بتایا کہ ان کی بہو گھر میں آ کر ایک خوشگوار تبدیلی لے آئی ہے اور گھر کی رونق بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہو، جو اب ان کے گھر کی حصہ بن چکی ہے، ایک "چھوٹی سی گڑیا" کی طرح سارا دن گھر میں ادھر ادھر گھومتی رہتی ہے، جو گھر کی فضا کو خوشگوار بناتی ہے۔اسماء عباس نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بہو ان کے ساتھ وقت گزارتی ہے اور وہ ان سے بیٹھ کر باتیں کرتی ہے۔ اداکارہ کے مطابق، یہ سب محبت کی بنیاد پر ہوا ہے، کیونکہ انہوں نے اپنی بہو کو محبت دی اور اس کا جواب بھی محبت سے ہی آیا۔ اس حوالے سے اسماء عباس نے کہا کہ اگر آپ کو اپنی محبت کا جواب محبت سے نہ ملے تو دل ٹوٹ جاتا ہے، لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ ان کی بہو ان کی محبت کا جواب محبت سے دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنے گھر میں کسی نیا فرد آ کر اپنی جگہ بناتے ہوئے محسوس نہیں ہو رہا۔ بلکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے انہیں اپنی بیٹی زارا کی طرح ایک اور بیٹی مل گئی ہو جس سے وہ باتیں کر سکتی ہیں۔ اسماء عباس نے اپنی بہو کی موجودگی اور اس کے ساتھ گزارے گئے وقت کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیا۔