زارا نور عباس اور اسماء عباس کا کتھک رقص، سوشل میڈیا پر داد سمیٹنے لگا

زارا نور عباس اور اسماء عباس کا کتھک رقص، سوشل میڈیا پر داد سمیٹنے لگا

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ زارا نور عباس اور ان کی والدہ، سینئر فنکارہ اسماء عباس کی ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والی کتھک رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے۔

ویڈیو میں ماں بیٹی کی جوڑی کو ملکہ ترنم نور جہاں کے ایک کلاسیکی نغمے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو فن، محبت اور روایت کا ایک خوبصورت امتزاج پیش کرتی ہے۔یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں زارا نور عباس نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ کیپشن میں زارا نے لکھا:"امی، آپ سب سے مضبوط خاتون ہیں۔ آپ نے مجھے دکھ خاموشی سے سہنا، قربانی دینا، اور باوقار طریقے سے جینا سکھایا۔لیکن شاید آپ کو اتنی قربانیاں نہیں دینی چاہیئے تھیں۔ شاید آپ کے خواب بھی اہم تھے۔آج میں وہ خواب آپ کے ساتھ اور آپ کے لیے جینا چاہتی ہوں۔

"زارا کے ان جذباتی الفاظ نے ویڈیو کو ایک جذباتی اور پُراثر انداز بخش دیا ہے، جسے دیکھ کر شائقین نہ صرف متاثر ہو رہے ہیں بلکہ اسے ماں بیٹی کے محبت بھرے رشتے اور فن کی گہری وابستگی کا عملی مظہر قرار دے رہے ہیں۔زارا نور عباس اور اسماء عباس دونوں پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک اہم حصہ رہی ہیں، اور ان کی یہ نئی جھلک مداحوں کے لیے ایک تازہ، خالص اور ثقافتی فن کی عکاسی بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے، اور اسے ایک "فن، احساس اور خلوص" کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔