شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس اپنی والدہ اداکارہ اور میزبان اسماء عباس کے حق میں سامنے آ گئی ہیں اور سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر شدید ردعمل دیا ہے۔
حال ہی میں اسماء عباس نے اپنے برانڈ کی عید کلیکشن متعارف کروائی تھی، جس کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے بھارتی پنجابی ثقافت سے متاثر قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔اس تنقید کے جواب میں زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور اپنی والدہ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ اور اظہارِ رائے کو غیر ضروری ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسماء عباس اپنی تخلیقی سوچ اور منفرد انداز کے ساتھ کام کرتی ہیں اور کسی کو خوش کرنے کے لیے خود کو تبدیل نہیں کرتیں۔
ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں کچھ صارفین نے اسماء عباس کے فیشن اور تخلیقی انداز کی تعریف کی ہے، جبکہ بعض افراد نے ان کے ڈیزائن پر تنقید جاری رکھی ہے۔دوسری جانب بڑی تعداد میں مداحوں نے زارا نور عباس کے اپنی والدہ کے حق میں کھڑے ہونے کے انداز اور ماں بیٹی کے مضبوط رشتے کو سراہا ہے۔