اسماء عباس کا 60 سال سے زائد عمر کی تنہا خواتین کو شادی کا مشورہ

اسماء عباس کا 60 سال سے زائد عمر کی تنہا خواتین کو شادی کا مشورہ

پاکستان کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے 60 سال سے زائد عمر کی تنہا خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر زندگی میں مخلص اور اچھا شریکِ حیات مل جائے تو شادی کر لینے میں کوئی حرج نہیں۔

اپنے تازہ وی لاگ میں اسماء عباس نے کہا کہ ان کے گزشتہ بیان کو مکمل سیاق و سباق میں نہیں سنا گیا۔ ان کے مطابق ہر شخص قابلِ اعتماد نہیں ہوتا، لیکن اگر کوئی اچھا انسان مل جائے تو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے اپنی بہن بشریٰ انصاری اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو بہترین شریکِ حیات ملے، تاہم ایسے لوگ کم ہی نصیب ہوتے ہیں۔اسماء عباس کا کہنا تھا کہ بڑھاپے میں ایک مخلص ساتھی کی ضرورت زیادہ محسوس ہوتی ہے، جو بیماری اور روزمرہ زندگی میں ساتھ دے، جبکہ محبت اور رشتے باہمی احترام، برداشت اور سمجھ داری سے مضبوط ہوتے ہیں۔