نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں امریکا کی حمایت ضروری ہے اور نیٹو کو دفاعی سرمایہ کاری بڑھانی چاہیے۔
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو کو یوکرین کی مدد کے لیے اخراجات بڑھانے چاہئیں اور دفاعی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہیے۔ مارک روٹے نے امریکا سے یوکرین کو سپلائی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یورپ اس کے بدلے ادائیگی کرے گا۔اس کے علاوہ، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا ذکر کیا جس میں ٹرمپ نے یورپی یونین سے مزید کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔ روٹے کا کہنا تھا کہ یورپ کو اپنی حمایت کم نہیں کرنی چاہیے اور یوکرین کے لیے اپنی پوزیشن کو مضبوط رکھنا چاہیے۔