کیف: نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے یوکرین کے دورے کے دوران کہا ہے کہ یوکرین کے تحفظ کے لیے مضبوط اور واضح ضمانتیں درکار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک روٹے نے اپنے بیان میں کہا کہ روس نہ صرف مستقبل میں کسی بھی امن معاہدے پر عمل کرے بلکہ یہ بھی تسلیم کرے کہ وہ آئندہ کبھی یوکرین پر حملہ نہیں کرے گا۔اس موقع پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد یوکرین کو ملنے والی ضمانتوں میں یہ بھی طے ہونا چاہیے کہ اتحادی ممالک یوکرین کو کیا کچھ فراہم کریں گے اور مستقبل میں یوکرین کی فوج کی تشکیل اور دفاعی ڈھانچہ کیسا ہوگا۔نیٹو سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ مذاکرات کے نتائج پر کچھ بھی کہنا اس وقت قبل از وقت ہے، تاہم یہ بات یقینی ہے کہ اس عمل میں امریکا بھی شامل ہوگا۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو دو برس سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے اور امن مذاکرات کے حوالے سے عالمی سطح پر کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔