راولپنڈی: 2 وکلا کے قتل میں ملوث پولیس کمانڈو کو 3 مرتبہ سزائے موت

راولپنڈی: 2 وکلا کے قتل میں ملوث پولیس کمانڈو کو 3 مرتبہ سزائے موت

عید الفطر سے ایک دن قبل، لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2024 میں سیشن عدالت میں 2 وکلا کو قتل کرنے کے کیس میں پولیس کمانڈو کانسٹیبل انتظار شاہ کو 3 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا۔

 اس کے ساتھ ہی عدالت نے مجرم پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرم پولیس اہلکار کو پھانسی کی سزا دی جائے گی اور اس کو پھندا پر لٹکائے رکھا جائے گا، جب تک وہ موت کے منہ میں نہ چلا جائے۔مجرم انتظار شاہ پر 2024 میں عید الفطر کے قریب دو وکلا، ملک اسرار اور ذوالفقار احمد ایڈووکیٹس کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے مجرم کو دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت بھی سزائے موت سنائی۔سزا کے بعد انتظار شاہ کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس ملازمت سے بھی برطرف کر دیا گیا۔