سانحہ جعفر ایکسپریس: شہید ریلوے پولیس اہلکار بہترین کمانڈو تھا

سانحہ جعفر ایکسپریس: شہید ریلوے پولیس اہلکار بہترین کمانڈو تھا

کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والا ریلوے پولیس کا کانسٹیبل شمروز خان بہترین کمانڈو کے طور پر جانا جاتا تھا۔

11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں شہید کانسٹیبل شمروز خان ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھے، جب بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا۔ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شمروز خان گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔شمروز خان نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی اور 2015 میں کمانڈو کی تربیت حاصل کی۔ وہ ریلویز پولیس کے بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتے تھے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا مرتبہ حاصل کیا۔شہید شمروز خان کے پسماندگان میں ایک بیوی، ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ بیٹے کی عمر 11 سال اور بیٹیوں کی عمریں 6، 7، 9 سال ہیں، جبکہ چھوٹی بیٹی کی عمر صرف 8 ماہ ہے۔