کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت نے شوہر کو بجلی کے جھٹکے دے کر قتل کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کے دوست غلام نبی عرف دیدار کو سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کو عمر قید کی سزا بھی سنائی، جبکہ دونوں مجرموں پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی۔استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے 2019 میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا اور اس قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ تاہم، مقتول کے رشتہ داروں نے اس کے جسم پر نشانات دیکھے جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت نے مقدمے کی مکمل سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو سزا سنا دی۔