بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کر لی ہے۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس اپیل کے حوالے سے 20 صفحات پر مشتمل ایک ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، جسے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ اپیل کے مطالعہ کے بعد عمران خان اس کی منظوری دیں گے۔سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ اپیل میں انگلینڈ اینڈ ویلز کی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے اور نیب کی جانب سے پہلی انکوائری بند کرنے کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ اپیل میں یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق نتائج کی ریلیز سے قبل فیصلہ جاری کیا گیا، جو کہ غیر قانونی تھا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کی عدالت کا فیصلہ 190 ملین پاؤنڈ کے بارے میں ہمارے پاس آنے کے بعد اپیل دائر کی گئی ہے۔