عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے بالکل بھی پریشان نہیں ہیں اور نہ ہی بددل ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ وہ نو مئی کے کیس کے سلسلے میں جیل گئے تھے جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان سے کہا کہ "آپ سیاست کے تمام رول سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے اور وہ ہی ہماری مدد کرے گا۔" شیخ رشید نے مزید بتایا کہ وہ نے عمران خان کا بوسہ لیا اور عمران خان نے انہیں گلے لگایا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ "میں نے عمران خان سے کہا کہ ہائی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا، یہ سب کچھ آپ کو اونچا اُڑانے کے لیے ہو رہا ہے۔"شیخ رشید نے مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔ بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر شیخ رشید نے کہا کہ انہیں اس ملاقات کی کوئی تفصیلات نہیں معلوم۔