ڈولفن،پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ملزم گرفتار

 آصف مناواں پولیس کو اقدام قتل کے  مقدمات میں مطلوب تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں میں گزشتہ روز ڈولفن اور مقامی پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والا ملزم کوگرفتار کرلیا گیاڈولفن ٹیم ہوائی فائرنگ کی کال پر مناواں گاؤں پہنچی تھی۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ڈولفن ٹیم اورمقامی پولیس کو موقع پر دیکھ کر طیش میں آگیاملزم اندھا دھند فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا تھاڈولفن نے ملزم کوانٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، مناواں پولیس کو اقدام قتل کے 3سے زائد مقدمات میں مطلوب تھاگرفتار ملزم  کے قبضہ سے پستول، موٹرسائیکل، گولیاں اور میگزین برآمد کرلیا گیاملزم  آصف کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ مناواں کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔