لاہور میں ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں، دو ملزم گرفتار، ایک فرار

ہوائی فائرنگ اور مشکوک افراد کے خلاف چھاپے، اسلحہ برآمد، ملزم حوالات میں بند
لاہور (کرائم رپورٹر) چھٹی کے روز ڈولفن سکواڈ نے سٹریٹ کریمنلز اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق نشتر کالونی، رائیونڈ اور شفیق آباد کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈولفن ٹیموں نے 15 کی اطلاع پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے کارروائی کے دوران ایک پستول اور ایک رائفل برآمد کر لی۔ اسی دوران شفیق آباد میں سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ موٹر سائیکل اور پستول چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزمان کامران اور صنم ساجد کو برآمد شدہ اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں نشتر کالونی، شفیق آباد اور رائیونڈ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔