ملیر جیل سے فرار مزید 3قیدی گرفتار: 122تاحال فرار

رضا کارانہ طور پر واپس آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت برتی جائے گی،جیل حکام
کراچی(خصوصی رپورٹ)کراچی کے علاقے ملیر میں آنے والے زلزلے کے باعث جیل سے فرار ہونے والے مزید 3قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جیل حکام کے مطابق گرفتار قیدیوں کی تعداد 94ہو گئی ہے جبکہ 122قیدی ابھی بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔جیل حکام کا بتانا ہے مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے گھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، رضا کارانہ طور پر واپس آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت برتی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹائون میں درج ہے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔