لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ایس پی جڑانوالہ سرکل کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پرڈی ایس پی جڑانوالہ سرکل محمد عتیق کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے 6 ملزمان فیاض، الیاس، ریاض، بابر عرف بابری ،حنیف شکور اور انور کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے ڈکیتیوں میں لوٹی گئی 17 لاکھ روے نقدی 3 موٹرسائیکل 3 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔