نایاب گدھ ریسکیو،ناجائز شکار میں ملوث 6ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)وائلڈ لائف رینجرز نے 1نایاب گدھ ریسکیو کرنے سمیت مرغابی کے سمگلرز اور جنگلی خرگوش کے غیر قانونی شکار میں ملوث 6ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے چار سمگلرز کے خلاف ایف آئی آردرج ، خرگوش کے 2شکاریوں کو 1لاکھ جرمانہ جبکہ ریسکیو کی گئی گدھ جوہرآباد پارک منتقل کر دی۔ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر چشمہ میانوالی عامر خان نیازی کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجررانا محمد اشفاق نے ناکہ بندی کر کے ایک نجی کمپنی بس کی تلاشی لی اور سمگل کی جانے والی 15زندہ مرغابیاں برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے خلاف مقامی تھانہ صدر میانوالی میں ایف آئی آر درج کراکر حوالات میں بند کرادیا۔