دفتر بلا کر شہری پر تشدد، 6ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں ملزمان نے شہری کو دفتر بلاکر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ میں ملزمان نے شہری کو دفتر بلاکر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر سید رحمان قادر شاہ پر تشدد کرتے رہے شہری کی اطلاع پر چوہنگ پولیس نیفوری کارروائی کرتے ہوئے احسان الحق، محمد علی وغیرہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او چوہنگ کے مطابق تشدد میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئی ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم احسان الحق نے کاروباری رقابت پر شہری کو حبس بے جا میں رکھا۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی