روہت شرما کی پاکستان آمد: صورتحال غیر یقینی، حکومتی اجازت کا انتظار

روہت شرما کی پاکستان آمد: صورتحال غیر یقینی، حکومتی اجازت کا انتظار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کیپٹنز میٹ ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد کے حوالے سے صورتحال ابھی تک غیر واضح ہے۔

میگا ایونٹ کے لیے 8 ملکوں کے تمام کپتان 16 یا 17 فروری کو کراچی میں یکجا ہوں گے۔ تاہم، آئی سی سی کے آفیشلز نے ابھی تک روہت شرما کی پاکستان آمد پر کوئی وضاحت فراہم نہیں کی۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے نو منتخب سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ روہت شرما کے پاکستان سفر کا معاملہ ابھی زیر بحث نہیں ہے اور یہ ابھی تک ان کا ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اجازت ملنے کے بعد ہی روہت شرما کی پاکستان جانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا۔