جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت شرما پاکستان جانے سے انکار

جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت شرما پاکستان جانے سے انکار

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 اس کے بعد بھارت نے ایک اور تنازعہ کھڑا کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کی جرسی پر پاکستان کا نام چھاپنے پر اعتراض اٹھایا اور ایونٹ کے کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب کو دبئی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کپتان روہت شرما کو ان ایونٹس میں شرکت کے لیے دبئی لے جانے کی درخواست کی ہے۔اس سے قبل بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے جرسی پر میزبان ملک کا نام ہٹانے کی درخواست کی تھی، جس پر آئی سی سی نے واضح کیا کہ تمام ٹیموں کو اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کا لوگو اور میزبان ملک کا نام شامل کرنا ضروری ہے۔ اس معاملے پر آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔