امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں عالمی امور کے ساتھ ساتھ پاک بھارت کشیدگی بھی زیر بحث آئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے تسلسل کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں ممالک تناؤ کو کم کرنے کے لیے براہِ راست دو طرفہ رابطے برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ:"ہم پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں ممالک کو حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اعتماد سازی کے اقدامات کو فروغ دیں۔"
مارکو روبیو نے واضح کیا کہ:"امریکا دونوں ممالک کے درمیان پائیدار رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔"اس گفتگو میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ، جنوبی ایشیا میں استحکام اور انسانی جانوں کے تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔